سمیڈا نے پانچ کلسٹرز پر مبنی دس سالہ ترقیاتی منصوبہ تشکیل دیا ہے، رانا تنویر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویرحسین نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی طرف سے پیش کردہ  کلسٹر پر مبنی دس سالہ ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ سمیڈ ا کے زیر اہتمام مایکرو ، سمال اینڈ میڈیم انٹرپراء زز کے عالمی دن کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں پیش کیا گیا ۔ تقریب سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے علاوہ ڈپٹی چیرء  مین پلاننگ کمشن  ڈاکٹر محمد جہانزیب خان اور سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو ا?فیسر سقراط امان رانا نے بھی خطاب کیا، جبکہ وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز اعلیٰ سرکاری افسروں اور کاروباری برادری کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمیڈا نے پانچ کلسٹرز پر مبنی جو دس سالہ ترقیاتی منصوبہ تشکیل دیا ہے، اس کی بنیاد وزارت منصوبہ بندی کے فائیو۔ ای فریم ورک کے عین مطابق استوار کی گئی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ترقیاتی منصوبے میں فروٹ اینڈ ویجی ٹیبلز، ای بائیک، فارماسیوٹیکل، سی فوڈز اور ماربل و گرینائٹ کی صنعتوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں روزگار اور فروغ برآمدات کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ پانچ کلسٹرز کی تحقیقی رپورٹیں محض عِلمی مسودے نہیں، بلکہ یہ رپورٹیں متعلقہ کلسٹرز کی ترقی اور ان کے قومی معیشت میں فعال کردار کی واضح حکمت عملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بھی خوشی ہوئی ہے کہ یہ رپورٹیں کاروباری برادری کے رہنماؤں، صنعت کاروں اور معاشی ماہرین کی وسیع تر مشاورت سے مرتب کی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن