سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری سیول کے بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت کر رہی ہے۔ یہ کتاب میلہ 26 سے 30 جون تک جمہوریہ کوریا کے دارالحکومت کے جنوب میں واقع COEX کنونشن اور نمائش کمپلیکس میں جاری ہے۔ کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے پویلین میں بڑی تعداد میں زائرین کی آمد ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ لائبریری کی اشاعتوں کا کوریائی زبان میں ترجمہ کیا جانا ہے۔زائرین لائبریری کی اشاعتوں، خاص طور پر کورین زبان میں بچوں کی اشاعتوں، اونٹ کی کتاب، سادو سازی کی کتاب اور دیگر کے لیے بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔ زائرین نے لائبریری، اس کی ثقافتی اور سائنسی سرگرمیوں، مملکت میں اور بیرون ملک اس کی شاخوں اور ثقافتی سیمینارز، نمائشوں اور علمی سرگرمیوں کے ذریعے عرب اور اسلامی ثقافتوں کی خدمت کے لیے اس کی کوششوں کے بارے میں وضاحتیں سنیں۔ لائبریری کی عربی اور دیگر زبانوں میں سب سے نمایاں اشاعتوں سے آگاہی حاصل کی۔سیول کتاب میلے میں شرکت کرنے والے سعودی پویلین میں لائبریری کی شرکت اس تناظر میں ہے کہ اس نمائش کے لیے مملکت سعودی عرب کو بطور مہمان خصوصی منتخب کیا گیا ہے۔سعودی وزارت ثقافت کی ادب، اشاعت اور ترجمہ اتھارٹی کے زیراہتمام لائبریری نے ایک نمائش کے لیے ثقافتی اور علمی پروگراموں کا گروپ تشکیل دیا ہے۔ کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایوارڈ فار ٹرانسلیشن، یونیفائیڈ عرب کیٹلاگ، فیسٹیولز، کتابوں، دستاویزات، تصاویر، مخطوطات اور ورثے کے نایاب مجموعوں اور نایاب اشیا کی نمائش کی جارہی ہے۔سعودی پویلین میں مملکت کے تاریخی، جغرافیائی، ثقافتی، سماجی، اقتصادی اور قدرتی شعبوں کی عکس بندی سے متعلق متعدد فوٹوگرافی اشاعتیں بھی پیش کی گئی ہیں۔ سب سے نمایاں اشاعتوں میں شہزادی ایلس کی تصویری ڈائری ہے جس میں انہوں نے 15 سے 17 فروری 1938 کے دوران مملکت کے سفر میں لی گئی 200 کے قریب تصاویر رکھی ہیں۔اپنے لیے مختص کردہ ونگ میں لائبریری نے سیاحوں اور مستشرقین کی کتابوں اور پچھلی دہائیوں میں مملکت کے زائرین کی لکھی ہوئی ڈائریوں کی اشاعت پر بھی توجہ مرکوز کی۔ الطریق الی مکہ، شھور فی دیار العرب، فیلیبی الجزیرہ العربیہ، ریاض قدیم شہر اور دیگر اشاعتیں پیش کی گئی ہیں۔ اس نے مملکت کے تاریخی، جغرافیائی، ثقافتی، سماجی، اقتصادی اور قدرتی شعبوں کی دستاویز کرنے سے متعلق اپنی متعدد فوٹوگرافی اشاعتیں بھی پیش کی ہیں۔