جو بائیڈن کا انتخابی دوڑ سے باہر نکلنے سے صاف انکار، اگلے مباحثے کا انتظار

Jun 29, 2024 | 11:20

 امریکا کے صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر نکلنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے اگلا مباحثہ کرنے کے منتظر ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مباحثے میں بعض خامیوں کی وجہ سے بعض ڈیموکریٹس کی جانب سے جو بائیڈن پر تنقید کی جارہی تھی کہ وہ اگلا الیکشن لڑنے کے قابل نہیں اور یہ بھی کہ ان کی عمر شاید اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ اگلے چار سال صدارتی ذمہ داریاں ادا کر سکیں گے۔اسی لیے بائیڈن کی جگہ ڈیموکریٹ پارٹی کو کنونشن میں کسی نئے اور مضبوط امیدوار کو سامنے لانا چاہیے۔امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ جب آپ کو کوئی نیچے گرانے کی کوشش کرے تو آپ پھر سے کھڑے ہوتے ہیں، انہیں معلوم ہے کہ وہ نوجوان نہیں مگر دوڑ میں شریک رہیں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہوئے پہلے صدارتی مباحثے کے دوران امیدواروں نے ایک دوسرے پر الزامات اور سخت جملوں کا تبادلہ کیا، دونوں امیدواروں نے ہاتھ تک نہیں ملایا۔دونوں امیدواروں نے مہنگائی اور حماس اسرائیل جنگ پر ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

مزیدخبریں