انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9مئی کے مختلف مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،عدالت کی جانب سے 31 ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے کنٹینر جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں 7ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کردیا جبکہ کلمہ چوک کنٹینر جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں 6 ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔عدالت کی جانب سے مسلم لیگ ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں 3ملزمان کی ضمانتیں کنفرم جبکہ وزیراعظم ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں 2ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کردیا گیاہے۔ عدالت نے ملزم عارف حسین ، حیدر علی ، راشد اکرم، خضر حیات، وقار احمد، محمد تیمور سمیت 31کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔
سانحہ نو مئی کے مقدمات میں اہم پیش رفت
Jun 29, 2024 | 11:53