انسداددہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے اور کلمہ چوک میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمی ٰخان کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے اور کلمہ چوک میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات پر سماعت کی، ملزمان حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت کی جانب سے فواد چودھری اور اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی گئی، حافظ فرحت عباس اور غلام محی الدین دیوان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی 14 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔
جلاؤ گھیراؤ کیس،عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
Jun 29, 2024 | 11:57