اٹک کے قریب ہکلہ انٹر چینج ڈی آئی خان موٹروے کے قریب ریسکیو 1122 کی گاڑی اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ریسکیو میڈیکل ٹیکنیشن عمران بھی شامل ہے۔ سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی گاڑی اٹک ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سہولیات کی کمی کے باعث فالج کی خاتون مریضہ کو راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔ اٹک راولپنڈی روڈ پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سامنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ افسوسناک واقعے میں ریسکیو جوان سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئےریسکیو 1122 ایمبولینس کے حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کر لی گئی، جن میں 32 سالہ ریسکیو اہلکار عمران، 52 سالہ شاہین، 70 سالہ کامنہ بی بی، 44 سالہ ریاض، 40 سالہ ثمینہ بی بی شامل ہیں۔ترجمان ریسکیو کا کہنا کہ ایمبولینس کا ڈرائیو وقار احمد شدید زخمی ہے جب کہ دیگر زخمیوں میں 60 سالہ عبدالوحید، 36سالہ رخسانہ بی بی بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
ہکلہ انٹر چینج کے قریب ریسکیو ایمبولینس اور آئل ٹینکر میں ٹکر، پانچ افراد جاں بحق
Jun 29, 2024 | 12:33