ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ناقابل شکست رہنے والی بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آج شام فائنل میں ٹکرائیں گی۔جہاں دونوں ہی ٹیمیں پورے ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہیں وہیں دونوں ٹیموں نے اپنا اپنا سیمی فائنل باآسانی اچھے مارجن سے جیتا ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے جبکہ بھارت نے انگلینڈ کو 68 رنز سے ہرایا۔جبکہ بھارت نے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔جنوبی افریقہ کے لئے یہ پہلا موقع ہے کہ وہ کسی بھی فارمیٹ کا پہلا فائنل کھیل رہی ہے۔دونوں ہی ٹیموں کا مورال غیر معمولی حد تک بلند ہے۔ کسی بھی ٹیم کو کسی بھی شعبے میں کمزور قرار نہیں دیا جاسکتا۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں ہی شعبوں میں دونوں ٹیمیں اپنے آپ کو منواچکی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 24کا فائنل کم و بیش 2 ارب افراد دیکھیں گے۔ جنوبی ایشیا میں بھارت کے علاوہ پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کے شائقین بھی اس میچ کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں اور بہت سے دوسرے ممالک میں بھی کروڑوں افراد یہ میچ دیکھیں گے۔ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان فائنل کے موقع پر بارش کا بھی امکان ہے اور ریزرو ڈے پر بھی بارش ہوسکتی ہے۔ بارش کے باعث میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپین قرار دیا جائے گا۔ رچی رچرڈ سن دوسری بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں ریفری ہوں گے۔ کرسٹوفر گیفانی اور رچرڈ اِلنگورتھ فیلڈ امپائر ہوں گے۔ رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی امپائر جبکہ روڈنی ٹکر فورتھ امپائر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بادشاہت کا تاج کس کے سر سجے گا۔؟ فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Jun 29, 2024 | 12:35