ترکیہ میں ایک 42 سالہ شخص عجیب و غریب طبی حالت میں مبتلا ہونے کے سبب مشہور ہو رہا ہے۔ جی ہاں "علی توتار" نامی شخص خود کو ہنسنے سے روکنے کی قدرت نہیں رکھتا۔ اس کے سبب وہ "ہنسنے والا آدمی" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ترکیہ میں نیوز ویب سائٹوں پر وائرل ہونے والے وڈیو کلپ میں علی توتار کو گفتگو کے دوران میں پورے وقت مسکراتے اور ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔علی نے بتایا کہ وہ اپنی اس حالت کی وجہ نہیں جانتا اور اس کے سبب وہ جنازوں میں شرکت نہیں کرتا ہےعلی توتار پیشے کے اعتبار سے ٹائر میکنیک ہے۔ وہ شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے۔علی ہر بات پر ہنستا رہتا ہے لہذا وہ کسی کے گھر میت اور جنازے میں نہیں جا سکتا۔علی کا کہنا ہے کہ "میں ہر دم ہنستا رہتا ہوں یہاں تک کہ انتہائی گرم موسم میں بھی ... شدید گرمی میں ہنستے رہنے سے مجھے تھکن محسوس نہیں ہوتی ہے اور میں تکلیف بھی محسوس نہیں کرتا ... میں کبھی غصہ نہیں کر سکتا"۔علی توتار کے مطابق لوگ ٹائر تبدیل کرانے سے زیادہ اس پر ہنسنے کے لیے آتے ہیں
ہر دم ہنسنے والا "علی توتار" جنازوں میں شرکت سے ڈرتا ہے
Jun 29, 2024 | 12:54