ڈینگی کا خطرہ، اسلام آباد انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مون سون کی بارشوں کے پیشِ نظر ڈینگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو ڈینگی سے نمٹنے کے لیے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی کی نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے اور نسداد ڈینگی کے پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

محسن نقوی نے انسدادِ ڈینگی پلان کی تمام سرگرمیوں کو باقاعدگی سے مانیٹر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ داخلہ نے شہر کے تمام اسپتالوں اور لیبارٹریز سے ڈینگی کیسز سے متعلق ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لیبز اور پرائیویٹ اسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ رکھا جائے۔

ای پیپر دی نیشن