ملک میں بجلی کا شارٹ فال6ہزار70میگاواٹ تک پہنچ گیا

 ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال6ہزار70میگاواٹ تک پہنچ گیا ، ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 19 ہزار 929 میگاواٹ ہے،پن بجلی ذرائع سے 6ہزار900 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 700 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار988 میگاواٹ ہے،ونڈ پاور پلانٹس سے1000 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سولر پاور پلانٹس سے199بگاس سے 142اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
  ملک بھر میں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن