کراچی: طغیانی کے پیش نظر سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کیلئے مکمل پابندی

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سمندری لہروں میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کردی، اطلاق کراچی کی حدود میں ہر جگہ ہوگا۔

کمشنر نے دفعہ 144 کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا پے، پابندی 27 جولائی تک رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کراچی میں ساحل سمندر کے قریب بڑی اور خطرناک لہریں بن رہی ہیں جس کے نتیجے میں سمندر میں نہانے والوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق علاقہ ایس ایچ او کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار ہوگا

ای پیپر دی نیشن