پاکستان اوربھارت کے درمیان کرکٹ کی جنگ کل ہوگی،بھارتی سورماؤں پر جھپٹنے سے پہلے قومی شیرآج آرام کررہے ہیں۔

کل موہالی کے اکھاڑے میں بھارتی ٹیم سے زور آزمائی سے پہلے آج قومی ٹیم آرام کررہی ہے۔ تین دن کی مشقت طلب پریکٹس ، بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈ نگ سمیت ہر میدان میں محنت کے بعد آج ٹیم کو ریسٹ دیا گیا ہے۔ پاکستانی شاہینوں کی اڑان نے بھارتی کھلاڑیوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ ورلڈ کپ میں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے پاکستانی ٹیم کل روایتی حریف بھارت کو دھول چٹانے کے لیے میدان میں اترے گی۔ جوش و جذبے ، لگن اور مہارت کو اپنا ہتھیار بناتے ہوئے گرین شرٹ قوم کی امیدوں پر کھرا اترنے کی پوری کوشش کرے گی،

ای پیپر دی نیشن