پاکستان اوربھارت کے درمیان داخلہ سیکرٹری سطح کے دورزہ مذاکرات مکمل ۔ کچھ دیر میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

Mar 29, 2011 | 13:38

سفیر یاؤ جنگ
نئی دہلی میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی سیکرٹری داخلہ قمر زمان چوہدری جبکہ بھارتی وفد کی قیادت جی کے پلائی نے کی۔ مذاکرات میں دہشتگردی،ممبئی حملوں کی تحقیقات،سمجھوتہ ایکسپریس،بھارت کی ویزا پالیسی میں نرمی کے حوالے سے بات کی گئی۔ کچھ دیر میں دونوں ممالک کے سیکرٹری داخلہ مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے۔ گزشتہ روز بھی پاک بھارت وفود کے درمیان مذاکرات کے دو سیشن ہوئے جس میں بھارت میں پاکستانی کمشنر شاہد ملک نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق پہلے دور میں پاکستانی وفد نے سمجھوتہ ایکپسریس حملوں کی تحقیقات جبکہ بھارت نے ممبئی حملوں کا معاملہ اٹھایا ۔ دونوں جانب سے مذاکرات کو مثبت قراردیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان آج بہت سے امور طے پانے کی توقع ہے۔
مزیدخبریں