گزشتہ چوبیش گھنٹوں کےدوران کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض جگہوں پر آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز آندھی کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں چھالیس میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پٹن میں تیس ، کاکول میں اڑتیس،پاراچنار میں پچیس ، مظفرآباد میں تیس، راولاکوٹ اور گجرات میں اٹھارہ ، اسلام آباد اور گڑھی دوپٹہ میں سترہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگل کے روز سب سے زیادہ درجہ حرارت کالام میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ اور گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔