لاہورہائیکورٹ نےریمنڈ ڈیوس کی بریت کے خلاف دائردرخواست پراٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب کر لیاہے۔

لاہورہائیکورٹ میں ریمنڈ ڈیوس کی بریت اور امریکہ روانگی کے خلاف درخواست بیرسٹرجاوید اقبال جعفری نے دائرکررکھی ہے جبکہ دیت کی غیرقانونی قراردینے کی درخواست رانا علم الدین غازی نے دائر کی ہے۔ دونوں درخواستوں کی سماعت لاہورہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری افتخار حسین نے کی ۔ فاضل عدالت نے بریت کے خلاف درخواست پر اکتیس مارچ کے لیے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب کر لیا ۔ دوسری طرف دیت کے قانون اوراسکےغلط استعمال کے خلاف دائر درخواست پرمتعلقہ تھانے اور تفتیشی افسر سے چھ اپریل کو ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن