حکمرانوں نے ریمنڈ کو رہا کرکے ملکی غیرت نیلام کر دی: ناموس رسالت کانفرنس

Mar 29, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستانی حکمرانوں نے قوم کو امریکہ کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے، ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرکے ملک کی غیرت نیلام کردی ہے، ڈیوس رہا ہو سکتا ہے تو عاشق رسول ملک ممتاز قادری کی رہائی کیوں نہیں ہو سکتی، امریکی پادری کے ہاتھوں قرآن کریم کی بے حرمتی پر حکمرانوں کو مضبوط م¶قف اختیار کرنا چاہئے اور امریکہ کو وارننگ دینی چاہئے کہ وہ ملعون پادری کو ہمارے حوالے کرے ایسا نہ کرنے پر امریکہ کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کر دینے چاہئیں۔ ا ن خیالات کا اظہار مقررین نے جمعیت علماءپاکستان کے زیراہتمام منعقد ہونے والی عتیق سٹیڈیم میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس کی صدارت عبدالخالق آف بھرچونڈی شریف نے کی، ملک بھر سے ہزاروں افراد نے کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے، ممتاز قادری تیری جرا¿ت کو سلام ، ریمنڈ کو رہا کرنے والے قومی مجرم ہیں کے نعروں سے گونجتا رہا۔ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اپنی عیش و عشرت چھوڑنے کی بجائے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا رہے ہیں جس سے غریب کی زندگی اجیرن بن گئی ہے، حکمران داخلی اور خارجی محاذ پر بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ حکمران ممتاز قادری کو فوری طور پر رہا کریں وگرنہ ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔ پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا کہ ملک کا موجودہ پولیٹیکل نظام کرپٹ ہے، اُسے درست کئے بغیر ملک کے حالات نہیں بدل سکتے۔ پیر سید سبطین گیلانی نے کہا کہ اہلسنّت امن پسند لوگ ہیں لیکن یہ قرآن اور صاحب قرآن کی بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ علامہ محمد اقبال اظہری، ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا کہ کسی وقت بھی انتخابات کا اعلان ہو سکتا ہے،کارکن اس کی بھرپور تیاریاں شروع کردیں۔ صاحبزادہ سعید احمد، صاحبزادہ حسنین فاروق، محبوب الرسول قادری، جاوید اعوان ،چودھری یعقوب، رشید رضوی ، ملک بشیر نظامی، مفتی تصدق حسین، علامہ نصیر نورانی، ڈاکٹر خادم حسین ، علامہ طاہر تبسم، حافظ اکبر اور دیگر نے خطاب کیا۔ جمعیت علماءپاکستان کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت کانفرنس میں 295 سی ایکٹ کے تحفظ، امریکہ اور امریکی پادری کی مذمت، ممتاز قادری کی باعزت رہائی سمیت مختلف قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔
ناموس رسالت کانفرنس
مزیدخبریں