قوم کو جلد بتائینگے ریمنڈ کیس مےں پنجاب اور وفاق نے کیا کیا: نثار

لندن (آصف محمود سے) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی مےں اپوزیشن لیڈر چودھری نثار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اب بتائیں گے کہ اصل اپوزیشن کیا ہوتی ہے، آنے والے وقت مےں سب کو پتہ چل جائے گا کہ پیپلز پارٹی اور ہمارا منشور علیحدہ تھا ہے اور ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان روانگی سے قبل ایتھرو ایئرپورٹ پر نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ چودھری نثار نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کیس پر وہ پاکستان پہنچ کر ایک پریس کانفرنس کریں گے، اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) کا موقف بیان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد قوم کو بتائیں گے کہ ریمنڈ ڈیوس کیس مےں پنجاب نے کیا کیا اور وفاق نے کیا کیا۔ ایک سوال کے جواب مےں چودھری نثار نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر جو بات کی ہے وہ اپنی مرضی سے نہیں کسی کے کہنے پر کی ہے، عمران خان ایجنسیوں کے لئے کام کر رہے ہےں جن کےلئے آگے ہی ایم کیو ایم کام کر رہی ہے۔ عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، عمران خان کچھ عرصہ پہلے تک الطاف حسین کو ہتھکڑیاں لگا کر پاکستان لانے کی باتیں کرتے تھے۔ آج انہیں ٹیلی فون کر رہے ہےں جس سے پتہ چلتا ہے کہ عمران خان نے بھی انہی کےلئے کام کرنا شروع کر دیا ہے جن کےلئے ایم کیو ایم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس مےں اہم سیاسی امور اور ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ نواز شریف نے انہیں موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہم ہدایات دی ہےں جس کے متعلق پاکستان پہنچ کر پریس کانفرنس کے دوران بتاﺅں گا۔ نوائے وقت نے جب چودھری نثار سے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) آئندہ مل کر الیکشن لڑینگے تو انہوں نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔
نثار

ای پیپر دی نیشن