لاہورمیں غیرقانونی کنکشن کاٹنے پرشاپنگ بیگ بنانے والی فیکٹری کے مالکان اورملازمین کا سوئی ناردرن گیس کے دفتر پر حملہ،عملے پر تشدد ۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں سوئی ناردرن گیس آفس کی جانب سے شاپنگ بیگ بنانے والی دو فیکٹریوں کے غیر قانونی کنکشن کاٹنے پر فیکٹری مالکان اور ملازمین نے دفتر اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسی دوران حملہ آوروں نے دفتر کے باہر کھڑے واسا کے ایک ٹرک کو آگ بھی لگادی جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے انجیئنر حافظ عمران کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ تاہم مقامی رکن پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے موقع پر پہنچ کر معاملہ رفع دفع کرایا۔ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اس موقع پر تماشائی بنی رہی اور اس نے مظاہرین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن