بھارت کا دوہرا معیار، سکھوں کے دباو پر بلونت سنگھ کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا

نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے ریاست پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ بنیت سنگھ کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے بلونت سنگھ کی ہفتہ کو ہونے والی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے صدر پراتیبھا پاٹیل سے ملاقات میں اس سزا کیخلاف اپیل کی تھی۔ یاد رہے کہ 2004ءکے بعد بھارت میں یہ پہلی سزائے موت ہو گی، سکھ گروپوں اور حزب اختلاف کی کال پر پنجاب بھر میں گذشتہ روز ہڑتال کی گئی جبکہ سینکڑوں سکھ مظاہرین امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں جمع ہو گئے۔ یاد رہے کہ 1995ءمیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے قتل میں خودکش حملہ آور کو مدد فراہم کرنے کے جرم میں بلونت سنگھ راجونا کو 2007 ءمیں سزائے موت سنائی گئی تھی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یاد رہے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اجمل قصاب کی سزا پر بھی عملدرآمد روکنے کی اپیل کی تھی۔نیویارک سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سکھوں نے بلونت کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن