لاہور (پ ر) حکومت پنجاب اور محکمہ صحت پنجاب کے زیر انتظام گورنمنٹ کلیة البنات ڈگری کالج لاہور میں ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت کالج پرنسپل رخسانہ فرخ نے کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی ہیلتھ افسر محکمہ صحت پنجاب سے ڈاکٹر طاہرہ مریم تھیں۔ تلاوت کلام پاک اورنعتِ رسول مقبول کے بعد مہمان خصوصی نے ”پرہیز علاج سے بہتر ہے“ کے موضوع پر لیکچر دیا۔