واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا ہے کہ موثر منصوبہ بندی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی حجم 40 ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے۔ تھنک ٹینک کے مطابق پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بھارت سے زیادہ بہتر ملک ہے۔ اسلام آباد نئی دلی کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے پر آمادہ ہے۔ تنازعات ختم کئے بغیر معاشی تعاون سے فائدہ اٹھانا ممکن نہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے باوجود بداعتمادی کی فضا برقرار ہے۔ ممبئی حملے کے حوالے سے ملزموں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر بھارت پاکستان سے ناراض ہے