اسلام آباد(آن لائن) ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بھیجے گئے چھ ایڈیشنل ججز کی تقرری پر کمیٹی کا کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ان ناموں کی توثیق نہیں ہوسکی ۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا اسحاق ڈار نے بتایا ان ناموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ان ناموں میں مسز شعیب سعید، عاطر محمود، شاہد عدیل حسن، مس عالیہ نیلم، شہزادہ مظہر، عبدالعزیز شیخ شامل ہیں، سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ میں نے اور عبدالغفور حیدری نے ناموں پر مکمل اتفاق کیا ہے‘ اب یہ نام وزیراعظم کے پاس چلے جائیں گے۔
ججز تقرری