لاہور (کامرس رپورٹر) برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کے لیے ٹریڈ سے متعلقہ تمام حکومتی اداروں کو اپنا کردار فعال بنانا ہوگا۔ ان خیالات اظہار پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے برآمد کنندگان کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ پاکستان مصنوعات جدت اور معیار میں کسی سے کم نہیں تاہم بیرون ملک ان مصنوعات کے صحیح تعارف ان کی تشہیر اور فروخت کے لیے سرکاری سطح پر مشنری سپرٹ کے ساتھ مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارت خانوں میں تعینات کمرشل اتاشیوں کے لیے برآمدی اہداف ہر حال میں پورے کرائے جائیں تو برآمدات پچاس ارب ڈالر سے بہت زیادہ ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اندرون ملک ٹریڈ باڈیز سے رابطوں کا نظام کافی کمزور ہے۔