اسلام آباد( نوائے وقت نیوز)الیکشن کمشن کے رکن جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے کہا ہے کہ قومی خزانے پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کیلئے صرف چیف الیکشن کمشنر اور ایک رکن کوئٹہ گئے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اخراجات بچانے کیلئے کوئٹہ کا دورہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں سے زیادہ واقف بھی نہیں ہیں۔