گجرات (نامہ نگار) حلقہ این اے 105 میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ (ق) لیگ کے رہنما چودھری پرویز الٰہی اور احمد مختار آمنے سامنے آ گئے دونوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر چودھری احمد مختار، پی پی کے رہنما چودھری طاہر وڑائچ منگووال، چودھری زاہد سلیمی نے گذشتہ روز حلقہ این اے 105، حلقہ پی پی 110-111 کیلئے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سپورٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری احمد سعید کے پولیٹیکل سیکرٹری چودھری شہزاد انور، جاوید بٹ اور ہارون رشید بٹ نے بھی این اے 105 گجرات سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔ جبکہ ق لیگ کے رہنما چودھری پرویزالٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی برائے حلقہ این اے 105اور پی پی110گزشتہ روز سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملک افتخاراحمد ایڈووکیٹ، ملک محمد رفیق ایڈووکیٹ نے ریٹرننگ آفیسرکی عدالت میں جمع کرائے اس موقع پر تجویزکنندہ سابق ناظم صفدر ممتاز سندھو، تائید کنندہ سابق ناظم طاہر نت سمیت ق لیگ کے ووٹرز اور سپورٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
این اے 105 : پرویز الٰہی، احمد مختار آمنے سامنے، کاغذات جمع کرا دیئے
Mar 29, 2013