نوگو ایریاز کیس، سپریم کورٹ نے خصوصی بنچ تشکیل دے دیا، آج سماعت ہو گی

کراچی + اسلام آباد (آن لائن + نوائے وقت نیوز) نو گو ایریا سے متعلق خبروں پر سپریم کورٹ کا خصوصی بنچ قائم کر دیا گیا جو کیس کی آج سے سماعت کرے گا۔ خصوصی بنچ کی سربراہی چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کریں گے۔ بنچ میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس میر ہانی مسلم، جسٹس اعجاز افضل خان شامل ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔ قبل ازیں کراچی میں تجاوزات کیخلاف سابق میئر نعمت اللہ کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گذار کے وکیل یاسین آزاد نے بتایا کہ کراچی میں 216 پلاٹوں پر قبضہ ہے، انہوں نے عدالت میں تفصیلات پیش کر دیں۔ جسٹس گلزار نے استفسار کیا کراچی میں تجاوزات کا خاتمہ کیوں نہیں کیا جا رہا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے تجاوزات کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ یاسین آزاد نے عدالت سے استدعا کی کہ پلاٹوں کی صورتحال معلوم کرنے کیلئے لوکل کمشن مقرر کیا جائے۔ چیف جسٹس نے جواب دیا ہر کیس میں کمشن نہیں بن سکتے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...