لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے وفد نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے رہنماﺅں سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت حمزہ شہباز شریف نے کی۔ دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوئی۔ جماعت اسلامی کی نمائندگی لیاقت بلوچ، امیر العظیم اور میاں مقصود نے کی۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے لاہور سے قومی اسمبلی کے چار حلقوں سے الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ کے وفد میں سعد رفیق اورایاز صادق ساتھ شامل تھے۔