مشرف کیخلاف بغاوت کا الزام، درخواست گزار کو وکیل کرنے کیلئے 10دن کی مہلت

Mar 29, 2013

اسلام  ٓباد (نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف بغاوت کے الزام میں کارروائی کرنے کیلئے درخواست گزار کو 10 روز کے اندر وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت کو درخواست گزار کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ظفر عباس نقوی نے بتایا کہ مولوی اقبال حید ر خود پیش ہوکر کیس کی پیروی کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے سپریم کورٹ داخلے پر پابندی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہم اس معاملے پر کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ پابندی چار رکنی عدالتی بنچ نے عائد کی تھی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ بہتر یہی ہوگا کہ مولوی اقبال حیدر اپنے لئے وکیل کی خدمات حاصل کریں۔

مزیدخبریں