گوجر خان (اے پی اے) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے پانچ سال عوام کی خدمت کرکے عوام کی عدالت میں حاضر ہیں، خدا کی عدالت کے بعد سب سے بڑی عدالت عوام کی ہے، عوام بہترین احتساب کرنے والے ہیں، وہ میری خدمات اور کارگزاریوں سے مطمئن ہیں تو اپنے قیمتی ووٹ سے نوازیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ ابھی تک سب الزامات ہیں، ہم الیکشن لڑنا جانتے ہیں اور مخالفین کو نیست و نابود کریں گے۔ اپنے مختصر دور اقتدار کے دوران آئین اور جمہوریت کی مضبوطی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور میڈیا، عدلیہ کی آزادی کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں ۔
پرویز اشرف