پالے کیلے (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے سری لنکا کو تیسرے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز برابر کر دی۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔ تلکارتنے دلشان نے 125 اور پریرا نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ سنگاکارا 48 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ عبدالرزاق نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش نے ایک وکٹ پر 78 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی۔ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت بنگلہ دیش کو 27 اوورز میں 183 رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ انعام الحق 40، محمد اشرفل 29، جمہورالسلام 26 اور ناصر حسین 33 رنز ناٹ آ¶ٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ ملنگا، میتھیوز اور سنانائیکے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 31 میچ کو پالے کیلی میں ہی کھیلا جائیگا۔