سپرایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ : راولپنڈی ریمز‘ فیصل آباد وولفز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Mar 29, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک میں جاری قومی سپرایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے تیسرے روز راولپنڈی ریمز اور فیصل آباد ولفز نے اپنی حریف ٹیموں کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ گذشتہ روز پہلا میچ راولپنڈی ریمز اور بہاولپور سٹیگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں راولپنڈی کی ٹیم نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 20 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں راولپنڈی ریمز نے پہلے کھیلتے ہوئے 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے جس میں نوید ملک 29، سہیل تنویر 28 (ناٹ آ¶ٹ)، اویس ضیاءاور بابر نعیم نے 26، 26 رنز بنائے۔ بہاولپور کی جانب سے بلال خلجی نے تین کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ بارش کے بعد ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت بہاولپور سٹیگز کی ٹیم کو 13 اوورز میں 117 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا تاہم پوری ٹیم 96 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ صرف دو کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔ کاشف صدیق نے 45 اور عمران اﷲ اسلم نے 15 رنز بنائے۔ راولپنڈی کی جانب سے با¶لنگ میں حماد اعظم نے تین، سہیل تنویر اور عمر امین نے دو دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ دن کا دوسرا میچ کراچی ڈولفنز اور فیصل آباد وولفز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں فیصل آباد کی ٹیم نے کپتان مصباح الحق کی جارحانہ اننگز کی بدولت وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں کراچی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 157 رنز بنائے جس میں شاہ زیب حسن نے 51، خرم منظور نے 42 اور اسد شفیق نے 23 نمایاں رنز بنائے۔ فیصل آباد کی جانب سے خرم شہزاد اور احسان عادل نے تین تین کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ 158 رنز کا ہدف فیصل آباد وولفز کی ٹیم نے 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔ کپتان مصباح الحق نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 85 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں علی وقاص نے 39 اور عمران خالد نے 18 رنز بنائے۔ کراچی کی جانب سے اعظم حسین اور اکبر الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مصباح الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تیسرے میچ میں لاہور لائنز نے ایبٹ فالکنز کو3وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ ایبٹ آباد کی ٹیم کوئی میچ نہ جیت سکی۔ ایبٹ آباد پہلے کھیلتے ہوئے 94 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سجاد علی اور حماد علی 20,20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عدنان رسول نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور لائنز نے ہدف 7 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ احمد شہزاد 34، عمر اکمل 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ راشد نواز نے 12 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے میچ میں ملتان ٹائیگرز اور سیالکوٹ سٹالینز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ 10 بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ فیصل آباد وولوز اور راولپنڈی ریمز کے درمیان کھیلا جائیگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں بہاولپور سٹیگز اور کراچی ڈولفنز کی ٹیمیں شرکت کرینگی اور یہ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

مزیدخبریں