کولمبو (آئی اےن پی)سری لنکا کرکٹ نے آئی پی ایل سیزن چھ کیلئے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔بورڈ حکام نے وزیر کھیل مہندا نندا سے ملاقات میں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آئی لینڈرکرکٹرز کے حوالے سے صورتحال پر غور کیا ۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر کھلاڑی بھارتی ایونٹ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت دے دی جائے