چک امرو (نامہ نگار) یونیفکیشن گروپ کے سابق سربراہ ڈاکٹر طاہر علی جاوید مکافات عمل کا شکار ہو گئے۔ 2002ءاور 2008ءمیں وہ ”ق“ لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور دیگر باغیوں کے گروپ کی سربراہی حاصل کر کے پانچ سال ”ن“ لیگ کی حکومت کا تحفظ کرتے رہے لیکن اب مسلم لیگ (ن) نے پی پی 133 سے انہیں ٹکٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔