اسلام آباد کی وکٹیں بہتر ہیں وہاں پریکٹس کی جائے : سہیل تنویر کی گفتگو
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جنوبی افریقہ میں اپنی نیچرل گیم کھیلی جس سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ با¶لرز باصلاحیت ہیں مگر ان میں تجربہ کی کمی ہے۔ تجربہ اسی صورت میں حاصل ہو سکتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ مقابلوں میں شرکت کی جائے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں فتوحات سمیٹنے کے لئے پاکستانی ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی جبکہ بلے بازوں کو اپنی خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔ راولپنڈی ریمز کے کپتان سہیل تنویر نے کہا ہے کہ ایشیائی وکٹیں یورپی اور جنوبی افریقن ممالک سے مختلف ہیں جس کی وجہ سے ہمارے کھلاڑیوں کو مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔جنوبی افریقہ کی کنڈیشن میں ایڈجسٹ ہونے میں مشکلات پیش آئیں۔ چیمپئنز ٹرافی کےلئے قومی ٹیم کو اسلام آباد میں پریکٹس کرنی چاہئے کیونکہ اسلام آباد کی وکٹیں یورپین ممالک کی وکٹوں کا کسی حد تک مقابلہ کرتی ہیں۔ اگر مجھے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے موقع دیا گیا تو قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔