اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کی کسٹمز نان پیڈ گاڑیوں کو قانونی بنانے کی ایمنسٹی سکیم کے تحت اب تک 10 ہزار گاڑیاں قانونی بنائی گئی ہیں جس سے 3 بلین روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔ ایف بی آر ترجمان کے مطابق ایمنسٹی سکیم کی معیاد 31 مارچ کو ختم ہوجائیگی اور اس میں توسیع نہیں کی جائیگی۔ ترجمان نے کہا کہ کسٹمز کی تمام فیلڈ فارمیشن ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق کھلی رہیں گی اور ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کرنے کے خواہاں اپنی گاڑیاں مقررہ ٹیکس ادا کرکے کلیئر کراسکیں گے۔ نیشنل بنک کی نامزد شاخیں بھی ان دونوں روز کھلی رہیں گی۔