اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تعلیمی بورڈ میں نیا چیئرمین تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔وفاقی تعلیمی بورڈ کی چیئرپرسن شاہین خان کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے بورڈ میں نیا سربراہ تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے وفاقی تعلیمی بورڈ کی چیئرپرسن شاہین خان کی انٹرا کورٹ اپیل بھی خارج کردی اور ان کی مدت ملازمت میں توسیع کو کالعدم قرار دے دیا۔