لاہور (این این آئی) ضلعی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیصل بنک سپرایٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے فائنل کے موقع پرآتش بازی کی اجازت دیدی۔ ضلعی حکومت کی طرف سے صوبائی دارالحکومت میں آتش بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضلعی حکومت کو درخواست دی تھی ۔