پنجاب گالف ایسوسی ایشن کے انتخابات، لیفٹیننٹ جنرل مقصود احمد صدر منتخب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب گالف ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس میں آئندہ چار سال کی مدت کے لیے لیفٹیننٹ جنرل مقصود احمد کور کمانڈر لاہور کو صدر اور شاہد وہاب راو کو سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔ مقبول(میکس) بابری، بریگیڈئر (ر) ایم اکرم خان نائب صدور جبکہ امتیاز احمد کو خزانچی ‘خواتین کی نشست پر ڈاکٹر عاصمہ افضل شامی منتخب ہوئیں۔ سات رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) طارق کلیم، ڈاکٹر ندیم جان، لیفٹیننٹ کرنل اصغر محمود، اختر عباس، قلب حبیب اور خواجہ پرویز سعید جبکہ پروفیشنل گالفرز میں زاہد سلطان کو نمائندگی کی دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...