لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات کو میٹرک کی سند کی ڈُپلی کیٹ کاپی فراہم کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ سے رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ فیصل صالح کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انکی میٹرک کی سند گم ہو گئی مگر لاہور بورڈ سے رجوع کرنے کے باوجود انہیں اسکی کاپی فراہم نہیں کی جا رہی۔ ڈوپلیکیٹ کاپی فراہم نہ کئے جانے کی بناء پر انکے کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے ڈوپلیکیٹ کاپی فراہم کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے آج29 مارچ کو رپورٹ طلب کر لی۔