لاہور (خبر نگار) قومی وصوبائی اسمبلی کے لئے خواتین کی مخصوص نشستوں اور صوبائی اسمبلی کی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر گزشتہ روز 194 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ خواتین نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 44 صوبائی اسمبلی کی 61 مخصوص نشستوں کے لئے 104 خواتین نے کاغذات جمع کرائے جب کہ اقلیتی نشستوں کے لئے 46 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، کاغذات نامزدگی رات 10 بجے تک صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انور خود وصول کرتے رہے۔ گزشتہ روز کاغذات جمع کرانے والوں میں فرزانہ راجہ، دونیا عزیز، عطیہ عنایت اللہ، عائشہ جاوید بھی شامل تھیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن، ق لیگ، جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کی طرف سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں کی فہرستیں الیکشن کمشن کو نہ بھجوائے جانے کی وجہ سے الیکشن کمشن اور امیدواروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
خواتین اقلیتی نشستوں پر مزید 194، امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیئے
Mar 29, 2013