اعتماد کو ٹھیس پہنچنے کی تکلیف زیادہ خطرناک ہوتی ہے :صائمہ نور

Mar 29, 2013

لاہور(کلچرل رپورٹر) فلم سٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ اعتماد کو ٹھیس پہنچنے کی تکلیف سب سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے‘ موجودہ حالات میں کسی پر اعتبار کرنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے‘ جب ہر کوئی اپنے مفادات کو ترجیح دے گا تو پھر معاشرے تباہی کا شکار ہی ہوگا۔ صائمہ نور نے کہا کہ آجکل بہت کم لوگ ایسے ہیں جن پر اعتماد کیا جائے وہ اعتماد پرپورا اتریں بلکہ معاملات بالکل اس کے الٹ ہیں ۔ میں سمجھتی ہوں کہ اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والا دوست دشمن سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے اورانسان کو سب سے زیادہ تکلیف بھی اعتماد کو ٹھیس پہنچنے سے ہوتی ہے۔

مزیدخبریں