پیپلزپارٹی کی رکن وحیدہ شاہ نے کی نااہلی کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی،،، سپریم کورٹ نے ریٹرننگ افسر کی جانب سے وحیدہ شاہ کی دو سال کی نااہلی کے حکم کو معطل کرکے انہیں عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی،،، عدالتی حکم میں قراردیا گیا کہ وحیدہ شاہ کی سابقہ سزا نامزدگی فارم جمع کرانےمیں رکاوٹ نہیں ہوگی،،، عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی،،، الیکشن کمیشن نےپولنگ عملے پرتشددکےالزام میں وحیدہ شاہ کودو سال کیلئے نااہل قراردیاتھا۔