ماسکو (اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم اتحادی فوجیوں کے انخلاء کے بعد افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات کو روکنے اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریگی۔ رشین فیڈرل سیکورٹی سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرگئی سمرنوف نے کہا کہ افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلا سے ملک کے کائونٹر انٹیلی جنس اداروں سمیت حکومت کو خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ افغانستان کی سرحدوں اور ملک کے اندر صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔