لاہور (نامہ نگار) باغبانپورہ میں زہریلا مشروب پینے کے باعث میاں، بیوی اور دو بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔ بتایا گیا ہے داروغہ والا باغبانپورہ کے امجد اس کی بیوی اور دو بچے گھر میں زہریلا مشروب پینے سے بے ہوش ہو گئے۔ محلے دار نے حالات مشکوک ہونے پر پولیس کو اطلاع دی۔