احسن محمود او ایس ڈی، جاوید اقبال کو ڈی جی ریلوے اکیڈمی والٹن لگائے جانے کا امکان

Mar 29, 2014

لاہور(سٹا ف رپورٹر) وزارت ریلوے نے نیب سے کی زیر حراست رہنے والے ریلوے افسر احسن محمود  کو ڈی جی ریلوے والٹن اکیڈمی کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی لگانے کے احکاما ت جاری کر دیئے  جبکہ سعودی عرب سے ایکس پاکستان لیو سے واپس آنے والے ریلوے افسر جاوید اقبال کو ڈی جی والٹن ریلوے اکیڈمی لگائے جانے کا امکان ہے۔  گریڈ 21کے احسن محمود  کے خلاف کرپشن کیس عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے۔

مزیدخبریں