کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندے کا رجحان رہا، تفصیلات کے مطابق خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 49.36 پوائنٹس کی کمی سے 27116.13 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 90.22 پوائنٹس کی مندی سے 19200.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 17 کروڑ 7 لاکھ 78 ہزار 40 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 23 کروڑ 21 لاکھ 12 ہزار 237 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 65 کھرب 67 ارب 29 کروڑ 61 لاکھ 44 ہزار 943 روپے سے بڑھ کر 65 کھرب 73 ارب 10 کروڑ 17 لاکھ 75 ہزار 606 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 64 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی۔ 102 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندا اور 4 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 6 کروڑ 46 لاکھ 15 ہزار 410 حصص کا کاروبار ہوا۔ دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی مندے کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس15.57پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5123.69 پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر82کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ 13کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا20 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ49 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میںکل28 لا کھ 24 ہزار400حصص کا کاروبار ہوا ۔