پٹرول 1.90،ڈیزل 2.90 روپے سستا، مصنوعات کی قیمتوں میں 5.61 روپے تک کمی کی سفارش

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5.61 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی اور سمری وزارت کو ارسال کردی گئی ہے۔ حتمی فیصلہ 31 مارچ کو ہوگا۔ اوگرا کی سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1.90 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 2.90 روپے، ایچ او پی سی کی قیمت میں 4.66 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.61 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5.16 روپے کمی کی سفارش کی کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن