لاپتہ افراد کیس : ڈی جی آئی ایس آئی کی 2 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلبی

اسلام آباد (ثناء نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی  ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو 2 اپریل کوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعہ ڈی جی آئی ایس آئی کو سمن بھجوا دیا ہے جبکہ ڈی جی آئی کی طلبی کا نوٹس کوریئر  سروس کے ذریعے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر بھجوا دیا گیا ہے۔ واضح رہے لاپتہ شخص محمد عارف کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر 24 مارچ کو سماعت کرتے ہوئے  جسٹس ریاض احمد خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ لاپتہ شخص محمد عارف کی اہلیہ کی درخواست کے مطابق وہ اپنے دو ساتھیوں سمیت لاپتہ ہوا۔ واپس آنیوالے دونوں ساتھیوں کے مطابق محمد عارف آئی ایس آئی کی تحویل میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...