مشروم کھائیں کینسر سے جان چھڑائیں : طبی ماہرین

Mar 29, 2014

واشنگٹن (نیٹ نیوز) مشروم کھائیں اور کینسر جیسے مہلک مرض سے جان چھڑائیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشروم کینسر کے خلاف جنگ میں موثر ثابت ہوتے ہیں۔ امریکہ میں ہونے والی حالیہ طبی تحقیق کے مطابق مشروم ایچ پی وی نامی ایسے وائرس کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں جو حلق، منہ اور گردن کے کینسر کا باعث بنتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مشروم کے باقاعدہ استعمال سے انسانی جسم کے دفاعی نظام میں بہتری آتی ہے۔

مزیدخبریں