مزار قائدؒ پر دہشت گردی کا خطرہ، پولیس اور رینجرز تعینات، مزار اقبالؒ، داتا دربار کی سکیورٹی بھی سخت

Mar 29, 2014

کراچی + لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں مزار قائدؒ پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ مزار قائد بورڈ کے ذرائع کے مطابق مزار کے پانچوں دروازوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے تاحکم ثانی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی، صرف پیدل افراد مزار میں داخل ہو سکتے ہیں۔ بیگ اور تھیلے مزار کے اندر لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔ مزار قائد کے سامنے میدان میں گاڑیاں پارک ہوں گی، دہشت گردی کی اطلاع ٹیلی فون کال کے ذریعے ملی تھی۔ علاوہ ازیں لاہور میں حساس اداروں کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہر میں ایلیٹ فورس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ مزار اقبالؒ، مینار پاکستان، مزار داتا دربار اور گردونواح کی بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی اور اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں